ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کیخلاف بھارتی راجیہ سبھا میں قرارداد منظور ، پاکستان سے لکھوی سمیت تمام دہشتگردوں کو سزائیں دینے کو یقینی بنانے کا مطالبہ ،پاکستان کا پشاور جیسے المناک سانحہ کے فوری بعد اتنے بڑے ملزم سے اظہار ہمدردی اوراس کی ضمانت قابل مذمت ہے، قرارداد

منگل 23 دسمبر 2014 08:51

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23دسمبر۔2014ء ) بھارتی راجیہ سبھا نے ممبئی حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈز ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کیخلاف قرارداد منظور کرتے ہوئے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی دہشتگرد کو سزا دیئے بغیر نہ چھوڑنا یقینی بنایا جائے ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق راجیہ سبھا میں متفقہ طور پر منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت منظور ہونا اور اس کی سزا میں تاخیر انتہائی تشویشناک ہے قرارداد میں کہا گیا کہ پاکستان کا پشاور جیسے المناک سانحہ کے فوری بعد اتنے بڑے ملزم سے اظہار ہمدردی اوراس کی ضمانت قابل مذمت ہے قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت کے فیصلے کیخلاف فوری سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائے کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی دہشتگرد کو سزا دیئے بغیر نہیں دیا جائیگا اور ملک سے دہشتگردی کا انفراسٹرکچر بھی مکمل طور پر تباہ کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت اور عوام ممبئی حملوں کے ملزمان کو فوری طور پر پرانصاف کے کٹہرے میں لانے اور انہیں سزائیں دیئے جانے کا منتظر ہوں قرارداد میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان پرذکی الرحمن لکھوی کو سزا دینے کیلئے دباؤ بڑھائے ۔

متعلقہ عنوان :