68 برس سے پوشیدہ راز منظر عام پر آگیا،18 جولائی1947 کو برطانوی پارلیمنٹ نے آزادی ہند ایکٹ منظور کیا،بھارت نے زبردستی کشمیر کا الحاق خود کیا،31 اکتوبر1947 کو پنڈت نہرو نے واضح کہا کہ کشمیر متنازع علاقہ ہے،بھارت نکل جائے،الحاق کشمیر کی بھارتی خفیہ دستاویزات،نئی دہلی کے نیشنل آرکائیوز سنٹر میں محفوظ خفیہ خط و کتاب نے بھارتی حکمرانوں کی دروغ گوئی وعیاری آشکار کر دی

پیر 22 دسمبر 2014 08:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)68 برس سے پوشیدہ راز منظر عام پر آگیا۔الحاق کشمیر کی بھارتی خفیہ دستاویزات،نئی دہلی کے نیشنل آرکائیوز سنٹر میں محفوظ خفیہ خط و کتاب نے بھارتی حکمرانوں کی دروغ گوئی وعیاری آشکار کر دی ۔ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی سرکاری افسر تارسنگھ بھیسن جب1993 ء میں ریٹائر ہوئے تو اس وقت وہ وزارت خارجہ میں تاریخی ڈویژن کے سربراہ تھے۔

(جاری ہے)

نومبر2012 میں دس جلدوں اور دس ہزار سے زائد صفحات پر مشتمل ان کا ضخیم کارنامہ ،پاک بھارت تعلقات 1947 تا2007 سامنے آیا ۔وہ لکھتے ہیں کہ جب بھارت اور پاکستان کا قیام یقینی ہوگیا تو18 جولائی1947 ء کو برطانوی پارلیمنٹ نے آزادی ہند ایکٹ منظور کیا ۔اس قانون کے ذریعے دونوں نوازئیدہ مملکتوں کے گورنر جنرل کو یہ اختیار مل گیا کہ وہ1935 کے قانون ہند کو عارضی طور پر اپنا آئین بنائیں۔بھارت نے زبردستی کشمیر کا الحاق خود کیا۔31 اکتوبر1947 ء کو پنڈت نہرو نے لیاقت علی خان کو ایک تار کے ذریعے واضح کیا کہ بھارتی فوجیں جلد مقبوضہ کشمیر سے نکل جائیں گی یہ متنازع علاقہ ہے جس کا فیصلہ اس کے لئے اپنے عوام کریں گے

متعلقہ عنوان :