پاکستان نے روس کی جانب سے روسی شہری اخلاق احمد کو سزائے موت نہ دینے کی درخواست مسترد کردی

پیر 22 دسمبر 2014 08:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء) پاکستان نے روس کی جانب سے روسی شہری اخلاق احمد کو سزائے موت نہ دینے کی درخواست مسترد کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اخلاق احمد کی سزائے موت کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں روسی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روس کی جانب سے کئی بار پاکستانی حکام سے رابطہ کرکے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اخلاق احمد کی سزا پر ملتوی کرنے کی درخواست پر غور کرنے کا کہا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ اخلاق ایک روسی شہری تھا جس کے پاس پاکستان کی شہریت بھی تھی جسے 2003 میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز پرویز مشرف پر قاتلانہ حملہ کی کوشش پر ایک فوجی عدالت نے 2005 میں سزائے موت سنائی تھی۔روسی سفارتخانے اور اخلاق احمد کے وکلاء نے بھی سزائے موت کو التوا میں ڈالنے کے لیے کوششیں کی تھیں۔

متعلقہ عنوان :