کسی بھی معصوم بچے، خاتون یا غیر مسلح شخص کو ہر گز نشانہ نہ بنایا جائے،فیصل آباد میں پھانسی پانے والے دہشت گردوں نے اپنی وصیت میں اپنے ساتھیوں کو پیغام

پیر 22 دسمبر 2014 08:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف حملہ کیس میں فیصل آباد میں پھانسی پانے والے دہشت گردوں نے اپنی وصیت میں اپنے ساتھیوں سے کہا ہے کہ کسی بھی معصوم بچے، خاتون یا غیر مسلح شخص کو ہر گز نشانہ نہ بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اپنی آخری وصیت قلمبند کراتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ خود کو مجرم محسوس کر رہے ہیں اور اپنے کئے ہوئے جرائم پر پچھتا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں کو پیغام دیا کہ وہ کسی مسلمان کو قتل نہ کریں کیونکہ ایک مسلمان کو دوسرے مسلمان کو قتل نہیں کرنا چاہئے۔ آخری وصیت قلمبند کراتے ہوئے سنگدل دہشت گردوں کے چہرے خوفزدہ تھے اور اپنے سر شرم سے جھکا رکھے تھے۔

متعلقہ عنوان :