کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کااجلاس روا ں ہفتے طلب کرنیکافیصلہ، اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلئے قومی ایکشن کمیٹی کی تجاویز پر غورکیا جائے گا

پیر 22 دسمبر 2014 08:35

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء )وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس روا ں ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلیے قومی ایکشن کمیٹی کی تجاویز پر غورکیا )جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس روا ں ہفتے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں عسکری قیادت بھی شرکت کرے گی،اجلاس میں انسداد دہشت گردی کیلیے قومی ایکشن پلان کمیٹی کی سفارشات منظور کیے جانے کا امکان ہے۔