کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ افغانستان میں پاک فوج، امریکی فوج کے مشترکہ فضائی حملے میں ہلاک ہو گیا، خلیجی اخبار کا دعویٰ

پیر 22 دسمبر 2014 08:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء)کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ پاک فوج اور امریکی فوج کی قیادت میں ایساف فورسز کی قیادت میں کئے گئے فضائی آپریشن میں مارا گیا ، خلیجی اخبار گلف نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں ایک بڑے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کا سربراہ ملا فضل اللہ مارا گیا ہے ، یہ فضائی آپریشن پاک فوج اور امریکی قیادت میں غیر ملکی فورسز نے کیا ، پاکستانی حکام نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا ہے، ہفتے کی رات گئے تک سرکاری طور پر اس کی تصدیق نہ ہو سکی، اسلام آباد میں موجود اعلی ذرائع نے گلف نیوز کو بتایا کہ ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی خبر جلد عام کر دی جائے گی اور اس کی نعش بھی عوام کو دکھائی جائے گی ، ملا فضل الرحمن کو پکڑنے کیلئے یہ آپریشن اس وقت کیا گیا جب پشاور میں فوجی سکول پر دہشتگردوں کے حملے میں ملافضل اللہ کے ملوث ہونے کے ثبوت ملنے کے بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہنگامی طور پر افغانستان کا دورہ کیا اور اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام کو ثبوت پیش کئے۔