وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقات، ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال، دہشتگردی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،سانحہ پشاور کے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے،شہباز شریف، پاک سرزمین سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا کر دم لینگے ، ملک کے مستقبل پر حملہ کرنے والے سخت سزاکے مستحق ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب

پیر 22 دسمبر 2014 08:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22دسمبر۔2014ء ) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی جس میں ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور دہشتگردی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک سرزمین سے دہشتگردی کا نام و نشان مٹا کر دم لینگے ، ملک کے مستقبل پر حملہ کرنے والے سخت سزاکے مستحق ہیں ،سانحہ پشاور کے شہداء کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دینگے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی اور ملاقات میں ملک کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا اور دہشتگردی کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر وزیراعلی کا کہنا تھا کہ پاک سرزمین سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کرکے نام و نشان مٹا دینگے سانحہ پشاور دہشتگردی کی بدترین مثال ہے کو تاریخ میں نہیں ملتی ۔

شہباز شریف نے کہا کہ سانحہ پشاور کے شہداء کے خون کو ضائع نہیں ہونے دینگے اور شہداء کے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا قوم کے مستقبل پر حملہ کرنے والے سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں جبکہ شہباز شریف نے نواز شریف کے دہشتگردی کیخلاف مثبت اقدام کی تائید کی اور ان کو ملکی اندرونی سکیورٹی کو بہتر بنانے کے حوالے سے مشورے دیئے