وزارت داخلہ کی تمام حساس جیلوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے کی ہدایت،سیکریٹری داخلہ کی زیر صدارت اہم اجلاس میں میں حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے اور سزائے موت کے قیدیوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا

اتوار 21 دسمبر 2014 09:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء)وزارت داخلہ نے صوبوں کو تمام جیلوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے اور انٹیلی جنس معلومات بروقت استعمال کر کے حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔سیکریٹری داخلہ کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں چاروں صوبوں کے آئی جیز،ہوم سیکریٹریز اور آئی جیز جیل خانہ جات شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تمام جیلوں کی سیکیورٹی فول پروف بڑھانے اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے صوبوں میں رابطے بڑھانے کی ہدایت کی گئی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹیلی جنس اداروں کے درمیان تعاون اور معلومات کے تبادلے کیا جائے گا اور انٹیلی جنس معلومات بروقت استعمال میں لا کر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس میں حساس مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے اور سزائے موت کے قیدیوں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :