ابو ظہبی، پاکستانی سفارتخانے میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں مشعل بردار جلوس ،سانحہ کیخلاف تین روزہ سوگ اختتام پذیر

اتوار 21 دسمبر 2014 09:53

ابو ظہبی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء ) ابو ظہبی میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریباً تین سو کے قریب پاکستانیوں نے سانحہ پشاور کے شہید طلباء اور اساتذہ کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مشعل بردار جلوس نکالا اور اپنی ہمدردی کا ا ظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سانحہ پشاور کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اس موقع پر ناظم الامور فیصل عزیز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس جلوس کا مقصد یہ باو کرانا تھا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں پاکستانی قوم دہشتگردی کیخلاف متحد ہے اور جلد ہی ہم اس ناسور کو اپنے ملک سے ختم کردینگے اور ایسے عناصر کو شکست دینگے جو ہمارے طرز زندگی اور سماجی رشتوں کو تباہ وبرباد کرنا اہتے ہیں ۔

اس موقع پر بچوں اور خواتین نے شمعیں روشن کرلیں اور شہداء کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی گئی پاکستانی سفارتخانے نے تین روز تک سوگ کا اعلان بھی کررکھا تھا اس کے ساتھ ہی تین روزہ سوگ اختتام پذیر ہوگیا ۔

متعلقہ عنوان :