اقوام متحدہ میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مستحکم ہوا ہے،صاحبزادہ احمد خان

اتوار 21 دسمبر 2014 09:50

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشت گردوں کے وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنے کا عزم ظاہرکیا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں ”ٹیرر ازم اینڈ کراس بارڈرکرائم “ کے موضوع پر ہونے والے مباحثے میں حصہ لیتے ہوئے پاکستان کے سفیر صاحبزادہ احمد خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کوبتایا کہ دہشت گردوں نے ہمارے بچوں پرحملہ کیا اور ہمارے دلوں کو ٹھیس پہنچائی اور اب ہم انہیں اپنی سرزمین سے مکمل طور پر ختم کریں گے۔

پاکستانی مندوب نے دنیا بھر کے وفود کو بتایا کہ پاکستان دہشتگردوں پر غلبہ حاصل کر ے گا اور سوگ منانے سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مستحکم ہوا ہے ۔

متعلقہ عنوان :