امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں سزائے موت کی سزا پانے والے شیخ احمد عمر سعید کو پھانسی دینے کیلئے امریکی سفارتخانے کا وزارت خارجہ پر مسلسل دباؤ جاری، گزشتہ دو دنوں میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے مشیر خارجہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے8بار رابطہ ، احمد عمر سعید کو پھانسی دینے کے مطالبہ کودہرایا جاتا رہا

اتوار 21 دسمبر 2014 09:40

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء ) امریکی صحافی ڈینئل پرل کے قتل میں سزائے موت کی سزا پانے والے شیخ احمد عمر سعید کو پھانسی دینے کیلئے امریکی سفارتخانے کا وزارت خارجہ پر مسلسل دباؤ جاری ہے اس حوالے سے گزشتہ دو دنوں میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے مشیر خارجہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے8بار رابطہ کیا گیا جس میں احمد عمر سعید کو پھانسی دینے کے مطالبہ کودہرایا جاتا رہا ۔

وزارت خارجہ کے اندرونی ذرائع کے مطابق پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گزشتہ روز بھی وزارت خارجہ سے رابطہ کیا جس میں پاکستان میں مقیم امریکی شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت ہوئی جبکہ سزائے موت پانے والے ملزموں کو پھانسی پر لٹکائے جانے کیلئے وضع کردہ قانون کے مختلف نکات پر بھی خصوصی گفتگو ہوئی اس موقع پر امریکی سفیر نے ایک بار پھرشیخ احمد عمر سعید کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا جس پر پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے مثبت جواب دیا گیا تاہم بعض قانونی تقاضوں کے پورا کیے جانے کے بعد عدالتی فیصلہ پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سے بات چیت کے دوران امریکی شہریوں کو ممکنہ تحفظ فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی گئی تاہم اس موقع پر امریکہ سے کہا گیا کہ حالیہ امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر امریکی شہریوں کو اپنی سرگرمیاں محدود رکھنے کاپابند کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :