ورلڈ کپ کبڈی 2014: خواتین او ر مردوں دونوں کے تاج بھارت کے سر سج گئے ، مردوں کے فائنل میں پاکستانی اور بھارتی پہلوانوں کا سنسنی خیز میچ ، پہلے تین کوارٹر جیتنے کے باوجود چوتھے کوارٹر میں ہمت ہار گئے ،42-45سے شکست ،وویمنز فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 27کے مقابلے میں 36پوائنٹس سے شکست دی

اتوار 21 دسمبر 2014 09:08

بادل ، امرتسر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21دسمبر۔2014ء) کبڈی ورلڈ کپ 2014ء میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے 42کے مقابلے میں 45پوائنٹس سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلی ، بھارتی خواتین پہلوانوں نے بھی نیوزی لینڈ کو 27کے مقابلے میں 36پوائنٹس سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

بھارت میں جاری کبڈی ورلڈ کپ کے مردوں کے فائنل میں روایتی حریفوں کے پہلوانوں کے درمیان آغاز سے ہی سخت مقابلہ ہوا پاکستانی سٹاپر اورسٹرائیکر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے تین کوارٹرز میں بھارتی پہلوانوں کو ٹف ٹائم دیا اور اپنی برتری قائم رکھی چوتھے کوارٹر کے آغا ز میں بھارتی پہلوانوں نے کم بیک کیا اور او ر آخری لمحات میں کھیل بھارت کے حق میں چلا گیا سنسنی خیز مقابلے میں 42کے پوائنٹس سے 45پوائنٹس سے جیت لیا ۔

دوسری جانب بھارتی خواتین کبڈی فائنل میں بھی بھارت کی عمدہ پرفارمنس کی بدولت نیوزی لینڈ کو 27کے مقابلے میں 36پوائنٹس سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

متعلقہ عنوان :