بھارت کا پاکستان، میانمار اور بنگلہ دیش کے سمندروں میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کیخلاف جوابی اقدامات اٹھانے کا اعلان

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:45

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء ) بھارت نے پاکستان ، میانمار اور بنگلہ دیش کے سمندروں میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کیخلاف جوابی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع منورہرپاریکا نے لوک سبھا کو بتایا کہ ہم اپنی تحریر کو جدید بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ میری ٹائم علاقوں میں چینی سرگرمیوں کیخلاف بھرپور جوابی کارروائی کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمسائیہ ممالک کے لئے پاکستان بنگلہ دیش ، مالدیپ اور میانمار کے سمندروں میں چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ سے بخوبی آگا ہیں جبکہ اپنی بحریہ کو ماڈرن کرنے کے ساتھ ساتھ ہم اس حوالے سے اہم اقدامات بھی کررہے ہیں ۔