ملکی تاریخ دہشتگردوں کورات کی تاریکی میں پھانسی دینے کا پہلاواقعہ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:44

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)پاکستان کی تاریخ میں دہشتگردوں کورات کی تاریکی میں پھانسی دینے کایہ پہلاواقعہ ہے ،جیل قوانین کے تحت پھانسی کے مجرموں کوعلی الصبح فجرکی اذان کے بعداورسورج طلوع ہونے سے قبل پھانسی دی جاتی ہے ،مگران سنگین وارداتوں میں ملوث دونوں مجرموں عقیل عرف ڈاکٹرعثمان اورارشدمحمودکوسیکورٹی کے پیش نظراورجیل رولزمیں ترمیم کے بعدآج رات پھانسی دی گئی۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ جیل فیصل آبادمیں اس سے قبل 2008ء میں آخری پھانسی دی گئی تھی،دونوں مجرموں کی میتیں ورثاء کے حوالے کردی گئی جوراولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں لیکرروانہ ہوگئے۔