ملک بھر کے تمام علماء کرام جمعہ کے خطبات میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت،حکومت کی طرف سے پھانسی پر پابندی اٹھانے کے فیصلہ کا خیرمقدم ، معصوم بچوں کا بیہمانہ قتل اسلام کے منافی ہے، قاتل کو پھانسی دینا عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔اسلام میں قتل کا بدلہ قتل ہے جب تک مقتول کے ورثاء معاف نہ کر دیں۔قاتلوں کو ہر وقت پھانسی دینے سے ملک میں جرائم کی شرح کم ہوگی ، ملک میں انصاف کے تقاضے بھی پورے ہو جائیں گے،علماء کرام ،امام کعبہ اور امام مسجد نبوی نے خطبہ جمعہ میں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے خصوصی دعا ء کی، اسکولوں پر حملے سے اسلام آباد کا تشخص متاثر ہوا۔ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، اسلام آباد میں بچوں کو قتل کرنا حرام ہے،امام کعبہ

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)ملک بھر کے تمام علماء کرام نے اپنے جمعہ کے خطبات میں سانحہ پشاور کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت کی طرف سے پھانسی پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کو سراہتے ہوئے اسے اسلامی تعلیمات کے عین مطابق قرار دیا ہے ۔ملک بھر کی تمام مساجد میں علماء کرام نے سانحہ پشاور کو اپنے خطبات میں خصوصی ذکر کیا اور معصوم بچوں کے بیہمانہ قتل کو اسلام کے منافی قرار دیا۔

علماء کرام نے قرآن پاک اور احادیث کی روشنی میں بتایا کہ قاتل کو پھانسی دینا عین اسلامی تعلیمات کے مطابق ہے۔اسلام میں قتل کا بدلہ قتل ہے جب تک مقتول کے ورثاء معاف نہ کر دیں۔علماء کرام نے کہا کہ قاتلوں کو ہر وقت پھانسی دینے سے ملک میں جرائم کی شرح کم ہوگی جبکہ ملک میں انصاف کے تقاضے بھی پورے ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

علماء کرام نے اپنے خطبات میں یہ بھی کہا کہ پھانسی کی سزا معطل کرنے والے حکمرانوں کا بھی محاسبہ کیا جائے اور پابندی لگانے والوں کی نشاندہی بھی ہونی چاہیے۔

علماء کرام نے یہ بھی کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی معصوم اور نہتے بچوں کو بے دردی سے قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔بچوں کا قتل عام غیر انسا نی فعل ہے ۔حکومت اس جرم کی سازش ،منصوبہ بندی اور مجرموں کو سہولت دینے والے افراد کو بھی جلد کیفرکردار تک پہنچائے تا کہ ملک میں امن کو یقینی بنایا جاسکے۔دوسری جانب امام کعبہ اور امام مسجد نبوی نے خطبہ جمعہ میں سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اسکولوں پر حملے سے اسلام آباد کا تشخص متاثر ہوا۔

ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کاقتل ہے اسلام آبادمیں بچوں کو قتل کرنا حرام ہے۔ تفصیلات کے مطابق خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں جمعہ کے خطبہ کے دوران پشاور کے شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی امام کعبہ صالح بن محمد طالب نے اپنے خطبہ جمعہ میں کہا کہ اسکولوں پر حملے میں اسلام کا تشخص متاثر ہوا اسلام میں بچوں کا قتل حرام ہے امام کعبہ نے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے خصوصی دعا کی اور کہا کہ معصوم بچوں پر حملے کی کسی صورت معافی نہیں جبکہ مسجد نبوی کے امام نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے انہوں نے شہداء کے لئے خصوصی دعا کی۔