سول سوسائٹی کے دھرنے کے بعدپولیس نے لال مسجدکے خطیب مولاناعبدالعزیزکے خلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)تھانہ آبپارہ کے باہرسول سوسائٹی کے دھرنے کے بعدپولیس نے لال مسجدکے خطیب مولاناعبدالعزیزکے خلاف مقدمہ درج کرلیا،جمعہ کے روزسول سوسائٹی نے لال مسجدکے خطیب مولاناعبدالعزیزکے خلاف سخت احتجاج کیااوران کے خلاف مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ آبپارہ میں درخواست دائرکی ۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج نہ ہونے پرسول سوسائٹی کے مظاہرین نے تھانے کے باہردھرنادیدیا،پولیس نے رات10بجے کے قریب سول سوسائٹی کی درخواست پرمولاناعبدالعزیزکے خلاف مقدمہ درج کرکے دھرنے میں شامل مظاہرین کواطلاع دی جس کے بعدمظاہرین نے دھرناختم کردیا،تھانہ آبپارہ میں مقدمہ نمبر489جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام کے تحت مولاناعبدالعزیزاوران کے محافظوں کے خلاف درج کیاگیا

متعلقہ عنوان :