سزائے موت کے 2قیدی سولی چڑھ گئے ،پنجاب میں 12،سندھ میں 2کوآج پھانسی دیئے جانے کاامکان،عقیل عرف ڈاکٹرعثمان اورارشدمہربان کی موت کی تصدیق،راولپنڈی پولیس آج میتیں لیکرلواحقین کے حوالے کریگی،انصاف کے تقاضے پورے ہوگئے،پرویزمشرف

ہفتہ 20 دسمبر 2014 09:29

فیصل آباد،کراچی،سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20دسمبر۔2014ء)فیصل آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں مشرف اورجی ایچ کیوکوحملہ کیس کے 2ملزمان ڈاکٹرعثمان اورارشدمہربان کوسولی پرلٹکادیاگیا،ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی ،سکھرجیل میں 2قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ،لاہورمیں 4مجرموں کوآج پھانسی دیئے جانے کاامکان ،مزیدکے ڈیتھ وارنٹ جاری ہوچکے ہیں ،سابق صدرپرویزمشرف کاکہناہے کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوگئے ،مجرموں کوپھانسی دینااچھااقدام ہے ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کی شب فیصل آبادکی ڈسٹرکٹ جیل میں ڈاکٹرعثمان اورارشدمہربان کوپھانسی دیدی گئی ہے اورسولی پرلٹکائے جانے کے بعدڈاکٹرنے دونوں کی اموات کی تصدیق کردی ہے ،دہشتگردارشدمہربان دسمبر2003ء میں سابق صدرپرویزمشرف پرحملے میں ملوث تھاجبکہ عقیل عرف ڈاکٹرعثمان سرجن جنرل مشتاق احمدبیگ پرقاتلانہ حملے ،پرویزمشرف پرحملے میں ملوث تھااورمارچ2009ء میں لاہورمیں سری لنکاکی ٹیم پرحملے کامنصوبہ سازتھاعقیل عرف ڈاکٹرعثمان شمالی وزیرستان فرارہوگیااس مجرم نے امجدفاروقی گروپ سے مل کرجی ایچ کیوپرحملے کی منصوبہ بندی بھی کی تھی دونوں مجرموں کوفوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی اورآرمی چیف نے رحم کی اپیلیں مستردہونے کے بعدڈیتھ وارنٹ پردستخط کئے تھے ،سولی پرلٹکائے جانے والے دونوں دہشتگردوں کی میتیں ہفتہ کے روزتھانہ آراے بازارراولپنڈی کے سپردکی جائیں گی اورراولپنڈی پولیس میتوں کولواحقین کے حوالے کریگی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پھانسی پرچڑھنے سے قبل دونوں مجرم سخت گھبرائے ہوئے تھے جوحکام سے معافیاں بھی مانگتے رہے دوسری جانب سکھرکی سنٹرل جیل میں قیدکالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں اورعدلات کی جانب سے جیل حکام کووارنٹ موصول ہوچکے ہیں ان مجرموں کی رحم کی تمام اپیلیں مستردہوچکی ہیں انہیں سکھرجیل میں پھانسی دی جائے گی ،ادھرمحکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ 8مزیددہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں جبکہ 4دہشتگردوں کے وارنٹ پہلے ہی جیل حکام کے پاس ہیں ان تمام مجرموں کی رحم کی اپیلیں مستردہوچکی ہیں اورانہیں کسی بھی وقت پھانسی دی جاسکتی ہے ان دہشتگردوں کوکوٹ لکھپت جیل لاہور،فیصل آباد،بہاولپوراوراڈیالہ جیل راولپنڈی میں پھانسی دی جائے گی محکمہ داخلہ کاکہناہے کہ پنجاب میں 18سے20دہشتگردوں کے ڈیتھ وارنٹ ایک دوروزمیں جاری ہوں گے جبکہ 14دہشتگردوں کی رحم کی اپیلیں صدرمملکت کے پاس ہیں دوسری جانب سابق صدرپرویزمشرف نے کہاہے کہ آج پاکستان میں انصاف کے تمام تقاضے پورے ہوئے ہیں ،مجرموں کوپھانسی دیاجانااچھااقدام ہے پھانسی کی سزاوٴں پرعملدرآمدکے بعدجرائم میں کمی واقع ہوگی اورجرائم پیشہ افرادکوخوف ہوگا۔

ڈسٹرکٹ جیل فیصل آبادمیں جی ایچ کیو پر حملے میں ملوث مجرم عقیل عرف ڈاکٹرعثمان اور اور سابق صدر پرویز مشرف پرحملے میں ملوث ارشدمحمودکو جمعہ کی رات نوبجے تختہ دارپرلٹکادیاگیا۔اس موقع پرافواج پاکستان ،رینجرزاورسیشن عدالت کے جج بھی موجودتھے ۔اس سے قبل ملزموں کی وصیت ان کے ورثاء کے حوالے کی گئی ۔ملزم ارشدمحموداورملزم عقیل عرف ڈاکٹرعثمان جوآرمی میڈیکل بورڈمیں سپاہی تھاکوچندسال قبل سزائے موت کاحکم سنایاگیاتھامگراس پرعملدرآمدنہ کیاجاسکا۔

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی طرف سے ان چھ ملزمان کوپھانسی کی سزاپرڈیتھ ورنٹ جاری کرنے کے حکم کے بعدتختہ دارپرلٹکادیاگیا۔اس موقع پرسنٹرل جیل سے لیکرفیصل آبادڈسٹرکٹ جیل تک پولیس ،فوج ،رینجرزاوردیگرخفیہ ایجنسیوں کے بیسیوں اراکین نے مکمل ناکہ بندی کررکھی تھی اورہرقسم کی ٹریفک کوبلاک کررکھاتھا۔ڈسٹرکٹ جیل کے اردگرداورزرعی یونیورسٹی فیصل آبادفوج اوررینجرزکے دستے موجودتھے تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کیلئے مقابلہ کیاجاسکے۔

اس سے قبل مجرمان کے ڈیتھ وارنٹ موصول ہوتے ہی پھانسی دینے کیلئے عقیل عرف ڈاکٹر عثمان اور ارشد محمودکو ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد منتقل کیا گیا تھا، جہاں دونوں قیدیوں ک آخری بیانات ریکارڈکیئے گئے اور ڈاکٹروں نے دہشت گردوں کا طبی معائنہ مکمل کیا۔میڈیارپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں قیدیوں نے اپنے آخری بیان میں کہا ہے کہ انہیں اپنے کیے پر کوئی پشیمانی نہیں ہے۔

پھانسی گھاٹ پر لے جاتے وقت دونوں مجرمان نے اللہ اکبر کے نعرے لگائے۔ ملک میں پہلی بار سزائے موت کے مجرموں کو رات میں پھانسی دی گئی ہے، عام طور پر مجرمان کو فجر میں سزائے موت دی جاتی رہی ہے ۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کو پھانسی پر چڑھانے کی تیاریاں مکمل 4 دہست گردوں کو آج صبح پھانسی دیئے جانے کا امکان۔ فیصل آباد کی سینٹرل جیل کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی‘ 19 قیدی سزا کے منتظر ہیں نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دستخط شدہ ڈیتھ وارنٹ کو ٹ لکھپت جیل حکام کو موصول ہوگئے ہیں چار مجرموں کو پھانسی دینے کی تمام تیاریاں مکمل کرکے جلاد کو تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے امکان ہے کہ چار مجرموں کو ہفتہ کی صبح پھانسی دی جائے گی ان مجرموں میں کامران ‘ احسان عظیم ‘ عمر ندیم اور محمد زاہد شامل ہیں ان دہشت گردوں کے خلاف گجرات میں چناب آرمی کیمپ اور ملتان میں آئی ایس آئی کے دفتر پر حملہ کے تمام ثبوت ملنے کے بعد سزا سنائی گئی تھی دوسری جانب فیصل آباد کی ڈسٹرکٹ جیل میں بھی تیاریاں مکمل ہیں اور جمعہ کی سہ پہر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے بھی جیل کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ہے فیصل آباد میں سزائے موت کے انیس قیدی پھانسی کے منتظر ہیں اور جیل کی سکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے پولیس اور ایلیٹ فورس کی اضافی نفری کے ساتھ فوئجکی ایک کمپنی بھی جیل کے باہر تعینات ہے۔

متعلقہ عنوان :