پاکستان دہشتگردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہے تو حافظ سعید اور داؤد ابراہیم ہمارے حوالے کرے ، بھارت ، وزیراعظم نواز شریف کو پشاور سکول پر حملے کو دہشتگردی کیخلاف جراتمندانہ اقدامات اٹھانے چاہیں ، ایم وینکا ئیاح نائیڈو

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:50

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19دسمبر۔2014ء ) بھارت نے مطالبہ کیا ہے اگر پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ ہے تو ممبئی حملوں کے ملزمان حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو ہمارے حوالے کرے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت ایم وینکا تیاح نائیڈر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو پشاور سکول میں دہشتگردانہ حملے کو ایک موقع کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے جراتمندانہ اقدامات اٹھانے چاہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں سنجیدہ ہے تو حافظ سعید اور داؤد ابراہیم کو ہمارے حوالے کرے انہوں نے کہا کہ حافظ سعید دنیا بھر میں دہشتگردی کے فروغ کا سرغنہ اور انسانیت کے دشمن ہیں ۔