ٹی ٹی پی جماعت الاحرار کی جانب سے پشاور اسکول حملے کی مذمت

جمعہ 19 دسمبر 2014 06:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔19دسمبر۔2014ء)طالبان کے ایک بڑے دھڑے جماعت الاحرار نے بھی پشاور اسکول پر حملے کی مذمت کردی۔کالعدم تحریک طالبان کی ایک بڑی جماعت الاحرار کے ترجمان احسان اللہ احسان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ ان کی تنظیم اسکول حملےسے لاتعلقی کا اعلان کرچکی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسکول پر حملے کے حوالے سے الاحرار بھی افغان طالبان کے بیان کی توثیق کرتے ہیں اور بچوں پر حملے کے بارے میں شریعت کے احکام کے پابند ہیں، افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد پہلے ہی اس حملے کو غیر اسلامی قراردے چکےہیں۔

متعلقہ عنوان :