سانحہ پشاور نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے،سوشل میڈیا پر لوگوں نے ڈسپلے پکچرز کو سیاہ کردیا

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)فیس بک،ٹوئیٹر،لینکڈن سمیت 100سے زائدسوشل میڈیا ویب پر لاکھوں لوگوں نے اپنی ڈسپلے پکچرز کو سیاہ کردیا ہے،ویب سائٹس پر لاکھوں لوگوں نے کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کو افسردہ کردیا ہے،’دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شہید بچوں کے والدین،آرمی افران کے اہلیخانہ سمیت تمام متاثرہ کے ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا یوزر نے لکھا ہے کہ پشاور میں وحشت و بربریت کی جو داستان گزشتہ روز رقم کی گئی وہ صدیوں نہیں بھلائی جاسکے گی،سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر لوگوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت اور دہشگردو ں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :