پشاور سکول حملہ انتہائی قابل مذمت اور دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل ہے‘ جاپان وزیر اعظم،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے‘ شینزو ایبے

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء) جاپان نے پشاور سکول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل قرار دیا ہے جس میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

(جاری ہے)

جاپانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نام اپنے تعزیتی پیغام مین ان کے جاپانی ہم منصب شینزو ایبے نے کہا کہ وہ اپنی حکومت اور عوام کی جانب سے پشاور سکو پر حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاپان مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاپان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور عالمی برادری کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :