امریکی صدربار اک اوباما کا وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف کو ٹیلی فو ن ، پشا ور دھما کے کی مذمت ، دکھ کی اس گھڑ ی میں امر یکہ اور اسکی عوا م پا کستا ن کے سا تھ ہیں،امریکہ پاکستان کی انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں حمایت جاری رکھے گا،طالبان اخلاقی اعتبار سے بدراہ لوگ ہیں،بار اک اوباما

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:16

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)امریکی صدربار اک اوباما نے وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف کو ٹیلی فو ن کر کے پشا ور واقعہ میں جا نی وما لی نقصا ن پر گہر ے دکھ و رنج کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑ ی میں امر یکہ اور اسکی عوا م پا کستا ن کے سا تھ ہیں اور امریکا پاکستان کی متشدد انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں حمایت جاری رکھے گا۔

وا ئٹ ھا و س کے مطا بق صدر اوباما نے منگل کو آرمی پبلک اسکول پشا ور پر حملے کی بھر مز مت کی ہے اور انھو ں وزیر اعظم پا کستا ن میا ں محمد نواز شر یف کو ٹیلی فو ن بھی کیا جس میں انکا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے طلبہ اور اساتذہ پر یہ تباہ کن حملہ کرکے ایک مرتبہ پھر اپنی سفاکیت ظاہر کردی ہے۔انھوں نے کہا کہ ''ہم پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور امریکا کی جانب سے حکومتِ پاکستان کی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے اور خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی صدر نے کہا کہ اْن کی دعائیں بچوں کے خاندانوں کے لیے ہیں۔ اوباما کے مطابق طلبا اور اساتذہ کو نشانہ بنا کر طالبان نے ایک مرتبہ پھر ظاہر کیا ہے کہ وہ اخلاقی اعتبار سے بدراہ لوگ ہیں۔ اوباما نے یہ بھی کہا کہ پریشانی کے اِس لمحے میں امریکا پاکستانی قوم کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :