پنجاب بھر سمیت فیصل آباد میں بھی مختلف جیلوں میں سزائے موت کی سزا پانے والے دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے پولیس نے بلیک واٹر کیلئے کارروائی شروع کردی،فیصل آباد میں جی ایچ کیو کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر محمد عثمان سمیت دیگر آٹھ دہشتگرد سزائے موت کی سزا پانے کے بعد سینٹرل جیل فیصل آباد میں گزشتہ کئی سال سے بند ہیں،سینٹرل جیل فیصل آباد کی اردگرد پولیس اور دیگر حساس اداروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ،پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کو پھانسی دینے کیلئے پھانسی گھاٹ کیلئے جلادوں کو بھی آگاہ کردیا ہے

جمعرات 18 دسمبر 2014 09:15

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء )پنجاب بھر سمیت فیصل آباد میں بھی مختلف جیلوں میں سزائے موت کی سزا پانے والے دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے پولیس نے بلیک واٹر کیلئے کارروائی شروع کردی ہے ، خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ فیصل آباد میں جی ایچ کیو کے ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر محمد عثمان سمیت دیگر آٹھ دہشتگرد جو کہ ملک کے مختلف مقامات پر دہشتگردی کی وارداتوں میں سینکڑوں جانوں سے کھیل چکے ہیں اور سزائے موت کی سزا پانے کے بعد سینٹرل جیل فیصل آباد میں گزشتہ کئی سال سے بند ہیں اب وزیراعظم کی منظوری کے بعد پولیس اور انتظامیہ نے ان دہشتگردوں کو پھانسی دینے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے سینٹرل جیل فیصل آباد کی اردگرد پولیس اور دیگر حساس اداروں کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے اس وقت اس جیل میں دہشتگردی میں ملوث سزائے موت پانے والے نو قیدیوں کے علاوہ دیگر جرائم میں ملوث سزائے موت کی قید والے 125قیدی موجود ہیں جن میں 110کے قریب افراد کی رحم کی اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں جبکہ پنجاب پولیس نے دہشتگردوں کو پھانسی دینے کیلئے پھانسی گھاٹ کیلئے جلادوں کو بھی آگاہ کردیا ہے اور آئندہ تین سے چار دن میں ان دہشتگردوں کو سلسلہ وار تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :