پھانسیاں دے کر وزیر اعظم کو پریس بریفنگ دینی چاہیے تھی ،طاہرالقادری ،دہشت گردی کی آگ میں جلنے والی قوم کو کمیٹی کے سپرد کرنا شرمناک ہے، پالیسی بنانا دور کی بات یہ ڈرپوک قیادت دو ٹوک انداز میں دہشت گردوں کی مذمت بھی نہ کر سکی ،سربراہ عوامی تحریک
جمعرات 18 دسمبر 2014 09:15
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔18دسمبر۔2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کی قرارداد سے ثابت ہو گیا کہ حکومت کے پاس دہشت گردی کے خاتمے کا کوئی پلان ہے اور نہ ہی کوئی ویثرن، اجلاس میں شریک یہی قیادت دہشت گردوں سے مذاکرات کی حامی اور آپریشن ضرب عضب کو9ماہ موخر تک کروانے اور ہزاروں بے گناہ شہادتوں کی ذمہ دار ہے ۔
پالیسی بنانا دور کی بات اجلاس میں شریک کسی رہنماء کو سخت الفاظ میں دہشت گردوں کی مذمت کرنے کی توفیق بھی نہیں ہوئی ۔ کل ہی کہہ دیا تھا کہ یہ لوگ دہشت گردی کے خلاف ہمارے دو ٹوک موقف پر ہمیں نہیں بلائیں گے ، انہوں نے مشاورت کے نام پر قوم سے مذاق کیا ہے ،ہم نے دو ٹوک بات کرنی تھی جو انہیں پسند نہیں آنی تھی ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم دہشت گردوں کو پھانسیاں دے کر پریس بریفنگ دیتے اور سانحہ پشاور کے گھائل خاندانوں کے زخموں پر مرحم رکھتے تو قوم کو خوشی ہوتی، مگراس منافق اوربزدل قیادت نے پوری قوم کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے،یہ اقتدار کے حریص انسانیت کے دشمنوں کو اینٹ کا جواب پتھر سے نہیں دے سکتے ۔
۔2008میں کہہ دیا تھا اچھے برے طالبان کی تمیز ختم کی جائے اور دہشت گردی کی جنگ کو اپنی جنگ سمجھا جائے ۔موجودہ نام نہاد سیاسی قیادت نے اس نتیجے پر پہنچنے میں بھی 6سال لگادئیے۔ان کے پاس کوئی پلان ہوتا تو دہشت گردی کی آگ میں جلنے والی قوم کو کمیٹی کے سپرد نہ کرتے کیا آج تک کسی کمیٹی نے کوئی فیصلہ کیا ہے؟نام نہاد اتحادی لیڈر شپ نے قوم کو سخت مایوس کیا ۔صحت اجازت دیتی تو اس وقت پشاور میں زخمی بچوں کے ساتھ ہوتا،سربراہ عوامی تحریک نے سانحہ پشاور کے مزید 3 زخمیوں کی شہادت پر گہرے غم کا اظہار کیا اور کہا یہ خون اب رائیگاں نہیں جائیگا،انہوں نے گزشتہ روز ہیوسٹن سے مرکزی میڈیا سیل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کو دہشتگردوں کی مالی، اخلاقی، سیاسی مدد کرنے والوں کے خلاف جنگ کرنے کا اعلان کر کے اٹھنا چاہیے تھا ۔ اب قوم کو ایوانوں کے اندر اور ایوانوں سے باہر بیٹھے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف لڑنے کیلئے کمر بستہ ہونا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ یہ جان کر دکھ ہوا کہ آپریشن ضرب عضب شروع ہونے کے بعد دہشتگردی کی جنگ لڑنے والے اداروں اور فورسز کا بجٹ کم کر دیا گیا؟ایوان وزیراعظم کا بجٹ دہشتگردی کے بجٹ سے 7 گنا زیادہ ہو گا تو دہشتگردی کیسے ختم ہو سکتی ہے؟انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں پاکستان کی تاریخ کا طویل ترین پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا اس اجلاس میں شریک تمام پارلیمانی جماعتیں دہشتگردی کے مسئلے کو زیر بحث لاتیں تو ہم مزید لاشیں اٹھانے سے بچ جاتے، انہوں نے کہا کہ 10سال میں 50 ہزار شہادتوں کے بعد بھی غور کیلئے کمیٹیاں بنائی جا رہی ہیں اس سے زیادہ شرمناک رویہ اور کیا ہو سکتا ہے ۔یہ بے حمیت حکمران شہیدوں کے خون کا مذاق اڑا رہے ہیں ۔ان کرپٹ اور بے ایمانوں نے ریاست پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں ،ان کے بچے سانحہ کا شکار ہوتے تو انکے چہروں پر مسکراہٹیں نہ ہوتیں۔انہوں نے کہا کہ خطرناک مجرموں کو پھانسی کی سزا دینے کے فیصلے کرنے والے بتائیں کیا وہ بچوں کی شہادتوں کا انتظار کر رہے تھے؟عوام جاننا چاہتے ہیں پھانسی پر عملدرآمد کس نے رکوایا اور اس کے کیا فوائد حاصل ہوئے؟ سربراہ عوامی تحریک نے سانحہ پشاور کے شہدا کے سوگ میں تمام تنظیموں کو تین دن تک قرآن خوانی کی ہدایت کی، گزشتہ روز منہاج القرآن یونیورسٹی، ویمن کالج اور تمام سکول شہدائے پشاور کے سوگ میں بند رہے، جامع مسجد منہاج القرآن میں قرآن خوانی کی گئی اور شعبہ خواتین کی طرف سے لبرٹی چوک لاہور کے ساتھ پشاور،کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔جمعرات 18 دسمبر 2014 کی مزید خبریں
-
چوتھے ون ڈے ، نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو بعد ہرا دیا،300 رنز کے حدف میں پاکستانی ٹیم کی شاندار کارگردگی، 8وکٹوں پر 292 رنز بنا ئے ،یونس خان کی 103 رنز کی شاندار بیٹنگ بھی ٹیم کو شکست ... مزید
-
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ پشاور کے شہدا کے نام کردیا گیا، گرین شرٹس کا نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ ،پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں ... مزید
-
قوم یقین رکھے، دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک انکے خلاف کارروائی جاری رہے گی،صدر مملکت ، پوری قوم کسی گروہی اختلاف کے بغیر دشتگردوں کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے، سیمینار سے خطاب
-
دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد ٹائیگر اور ٹائیگرسز دھاڑے مار کر روتے رہے،عمران خان سے دھرنا ختم نہ کرنے کی اپیلیں ،عمران ان کی آواز پر بغیر کسی دھیان دئیے کنٹینر سے نیچے اترگئے، گاڑی پر بیٹھ کر بنی ... مزید
-
سانحہ کوٹ رادھاکش میں ملوث ملزمان کی طرف سے دائر ضمانت کی درخواستیں خارج
-
پشاور میں سکول پر حملے کے بعد پنجاب بھر میں سکولوں کو حفاظتی انتظامات کے خصوصی احکامات جاری، سکولوں کی دیواریں آٹھ فٹ تک بلند کرنے ، پارکنگ دور رکھنے ، خار دار تاریں لگانے اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب ... مزید
-
کراچی ،کالعدم تحریک طالبان خالد خراسانی گروپ کے دو مبینہ علاقائی عہد یدار گرفتار، اسلحہ اور دستی بم برآمد ،کالعدم تنظیم کے دہشتگردوں اور رینجرز کے درمیان مقابلہ، 5دہشتگرد ہلاک، رینجرز اہلکار زخمی ... مزید
-
اسلام آباد بھرکے رہائشی علاقوں میں واقع 2075مکانا ت کوکمرشل بنیادوں پر استعمال کیاجارہاہے، ناروے ،ڈنمارک ،کویت اور سوڈان کے سفارت خانے بھی رہائشی علاقے میں ہیں ،سی ڈ ی اے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش، ... مزید
-
لاہور، تحریک انصاف کی شٹرڈاؤن ہڑتال کے موقع پر نجی ٹی وی چینل کے رپورٹرز،اینکرز پر تشدد کیخلاف مقدمہ درج
-
وزیراعلیٰ شہبازشریف کا سی ایم ایچ پشاور کا دورہ ، زخمیوں کی عیادت کی ،بربریت کا مظاہرہ کرنے والے سفاک درندے اور دھرتی کا بوجھ ہیں،شہباز شریف
-
ملکی سیاست ،دھرنامیچ میں عمران خان 126ناٹ آوٴٹ ،طاہرالقادری 70پرریٹائرہوئے
-
المناک سانحہ جہاں پی ٹی آئی کے دھرنے کوختم کرنے کاباعث بنا،بعض عسکری قیادت نے بھی اہم کرداراداکیا
-
وزیراعظم کا آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں قوم سے اہم خطاب کا امکان،سانحہ پشاور پر قوم کو اعتماد اور آئندہ کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے،ذرائع
-
وزارت ہاؤسنگ نے قبضہ گروپ کے مقابلہ میں ہاتھ کھڑے کردیئے،کراچی میں 300سرکاری مکانات پر قابضین کو متبادل فلیٹ تعمیر کرکے دینے کی تجویز پیش کر دی
-
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شامونہ بادشاہ قیصرانی کی ڈگری جعلی ثا بت ہو نے پر رکنیت ختم کر دی،سپریم کورٹ نے غوث علی شاہ کی رکنیت کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کردیا،کیس کی مزید سماعت جنوری ... مزید
-
وزیراعظم نے اپنی کابینہ و پارٹی رہنماوٴں کو عمران خان کے خلاف کسی بھی قسم کی بیان بازی سے روک دیا،ا نتخابی دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کے قیام بارے اتحادی جماعتوں سے مشاورت شروع کرنے کافیصلہ
-
تحریک انصاف کااسلام آباد میں دھرنا،وفاقی حکومت کو ایک ارب روپے کے سیکورٹی اخراجات برداشت کرناپڑ ے ،3 آئی جی ، 3ایس ایس پی، 2چیف کمشنر اور 2ڈپٹی کمشنر تبدیل کئے گئے،دوران دھرناایس ایس پی عصمت جونیجو ... مزید
-
بجلی کے بعد گیس کی بھی اوور بلنگ کا سلسلہ شروع ،گیس کمپنیوں کے خلاف 28500 درخواستیں اوگرامیں دائر،27ہزار سے زائد شکایات کا ازالہ کر دیا گیا
-
”دی اینڈ“،حملے میں ایک ایسا طالبعلم بھی زندگی کی بازی ہار گیا جس نے ہوم ورک مکمل کرنے کے بعد بڑا سا ”دی اینڈ“ لکھا
-
بھارت نے پشاور سکول پر حملے کے تناظر میں اپنے تعلیمی اداروں کی سکیورٹی ہائی الرٹ کردی‘ سانحے پر اظہار ایکجہتی کیلئے سکولوں میں دو منٹ کی خاموشی ‘ تمام صوبائی اسمبلیوں میں قرار دادیں منظور
-
شام: سرکاری فوج اور باغیوں میں شدید لڑائی، 180 ہلاک، دو روز تک جاری رہنے والی لڑائی کے بعد باغیوں نے وادی الضیف کے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا
-
بھارت نے دولت اسلامیہ پر پابندی لگا دی،حکومت مشرقِ وسطیٰ کے اس گروہ کی سرگرمیوں کو محدود بنانا چاہتی ہے،بھارتی وزیر داخلہ
-
ویٹو کرنے کی امریکی دھمکی کے باوجود سلامتی کونسل میں قرارداد جمع کرائی جائے گی، فلسطینی حکام
-
یورپی پارلیمنٹ میں فلسطین کوآزاد ریاست تسلیم کرنے کی قرارد داد منظور،پارلیمنٹ کے 498 ارکان نے قرارداد کے حق ،88 نے مخالفت میں ووٹ دیا، اعلی عدالت کی جانب حماس کا نام دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج ... مزید
-
امریکی کانگریس میں مصر کی امداد کیلیے بل منظور،خوش آئند ہے، جین پاسکی،ڈیمو کریٹ سینیٹر کا شرائط ختم کرنے سے متعلق شق کی مخالفت
-
ایران میں زیر حراست امریکی میرین عامر حکمتی کی احتجاجی بھوک ہڑتال کا آغاز،تہران کیساتھ جوہری مذاکرات کے دوران اسے فراموش نہ کیا جائے،صدر باراک اوباما سے اپیل
-
کرنسی بحران،اپیل کا روس میں اپنی مصنوعات کی آن لائن فروخت روکنے کا اعلان
-
چرچ آف انگلینڈ کا اپنی پہلی خاتون بشپ کااعلان کریگا ،قواعد میں تاریخی ترمیم کے بعد صدیوں پر محیط مرد قیادت کا خاتمہ ہو جائے گا،برطانوی میڈیا
-
ارجنٹائن،فنی خرابی کے باعث صارفین موبائل سروس سے محروم
-
سڈنی کیفے کے واقعے کی مکمل تحقیقات کا عزم،یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ذہنی عدم توازن، تشدد اور انتہا پسندی کا رجحان رکھنے والے مونس کی نگرانی کیوں نہیں کی گئی یا اسے تحویل میں کیوں نہیں رکھا گیا،وزیراعظم ... مزید
-
ملک کی سیاسی قیادت کا دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ کو اپنی جنگ قرار دیتے ہوئے اس کیخلاف بھرپور انداز میں لڑنے کا عزم ، یکسوئی کے ساتھ یہ جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک ایک بھی دہشتگرد موجود ... مزید
-
”موجودہ وقت سیاست اور اپوزیشن کرنے کا نہیں“،عمران خان کا دھرنا ختم کرنے اور حکومت کے ساتھ قدم بہ قدم چلنے کا اعلان،عام انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے مطالبہ کا اعادہ،بصورت ... مزید
-
پاکستان ، افغانستان اور ایساف کا ملکر دہشت گردوں کے خاتمے کے عز م کا اظہار، آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کابل میں افغان صدر اشرف غنی اورایساف کمانڈر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ، افغان سرزمین پاکستان ... مزید
-
پشاور میں بچوں کو خون میں نہلانے کے بعد طالبان نے خوفناک ترین دھمکی دے دی
-
آرمی پبلک سکول پرحملے کی منصوبہ بندی دسمبر کے اوائل میں کی گئی،پولیس رپورٹ، ملافضل اللہ،منگل باغ، قاری سیف اللہ سمیت 16منصوبہ ساز تھے ،حملہ آوروں کے نام بھی جاری،منصوبہ بندی پاک افغان سرحدی علاقے ... مزید
-
خیبرایجنسی، وادی تیراہ میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی ، 57دہشتگردہلاک
-
وزیراعظم نے سزائے موت پر پابندی اٹھانے کی منظوری دے دی، صدر ممنون حسین نے سزائے موت کے قیدیوں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں،چاروں صوبوں کی جیلوں میں بند دہشت گردی کے مقدمات میں ملوث سزائے موت پانے ... مزید
-
دہشت گردوں نے غیر انسانی کام کیا ،اسے کبھی نہیں بھولیں گے، ترجمان پاک فوج،ڈی جی آئی ایس پی آر نے میڈیا کے نمائندوں کو حادثے کی جگہ کا دورہ کرایا،تمام مقامات دکھائے ،سات دہشت گردوں نے اسکول کے آڈیٹوریم ... مزید
-
لاہور، وزیراعلیٰ شہبازشریف کا دورہ پشاور،وزیراعلیٰ کے پی کے اورگورنرسے ملاقات، پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس میں شرکت، دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے ہر قسم کے دہشت گردوں کا یکساں طورپرقلع قمع ... مزید
-
عمران خان کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان، وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب و دیگر کا خیر مقدم
-
پھانسیاں دے کر وزیر اعظم کو پریس بریفنگ دینی چاہیے تھی ،طاہرالقادری ،دہشت گردی کی آگ میں جلنے والی قوم کو کمیٹی کے سپرد کرنا شرمناک ہے، پالیسی بنانا دور کی بات یہ ڈرپوک قیادت دو ٹوک انداز میں دہشت ... مزید
-
پنجاب بھر سمیت فیصل آباد میں بھی مختلف جیلوں میں سزائے موت کی سزا پانے والے دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکانے کیلئے پولیس نے بلیک واٹر کیلئے کارروائی شروع کردی،فیصل آباد میں جی ایچ کیو کے ماسٹر مائنڈ ... مزید
-
سانحہ پشاور میں شہید ہونیوالے طلباء سمیت 141افراد کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کی گئی ، آرمی چیف ، گورنر خیبرپختونخوا ، وزیراعلی پرویز خٹک، اسپیکر اسد قیصر سمیت دیگر اہم سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت ... مزید
-
امریکی صدربار اک اوباما کا وزیر اعظم میا ں محمد نواز شر یف کو ٹیلی فو ن ، پشا ور دھما کے کی مذمت ، دکھ کی اس گھڑ ی میں امر یکہ اور اسکی عوا م پا کستا ن کے سا تھ ہیں،امریکہ پاکستان کی انتہاء پسندی کے خلاف ... مزید
-
وزیراعظم نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو چائے کی دعوت پر مذاکرات کے ذریعے تمام معاملات طے کرنے کی پیشکش کردی،ہم جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں،قوم جب اکٹھی ہوتی ہے تو پھر ہی جنگ جیتی جاتی ... مزید
-
سانحہ پشاور،بھارتی وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ماسٹر مائنڈ ہیں،برطانوی ویب سائٹ کا دعویٰ
-
اسلام آباد،تحریک انصاف کا ڈی چوک سے دھرناختم کرنے کے ساتھ پارلیمنٹ سے استعفیٰ دینے کافیصلہ بھی واپس لینے پرباقاعدہ غورکافیصلہ
-
مفتی اعظم سعودی عرب کی پشاور میں اسکول پر دہشت گرد حملہ کی مذمت ، ایسے لوگوں کا تعلق کسی بھی طرح اسلام سے نہیں ہو سکتا ،عبداللہ آل الشیخ
-
پشاور سکول حملہ انتہائی قابل مذمت اور دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل ہے‘ جاپان وزیر اعظم،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے‘ شینزو ایبے
-
بھا رت کا پاک چین نیوکلیئر معاہدے پر اپنے خدشات کا اظہار،ہم نے چین کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے،اس سلسلے میں قومی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا ۔ بھارت خطرات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ہم مکمل طورپر ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.