کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں وارسک روڈ پر آرمی پبلک سکول پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ، حملہ آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کا بدلہ ہے‘ حملہ آوروں کو بڑے بچوں کو نشانہ بنانے چھوٹوں کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایات کے ساتھ بھیجا گیا تھا‘ ترجمان ٹی ٹی پی محمد خراسانی کا میڈیا کو پیغام

بدھ 17 دسمبر 2014 09:16

پشاور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔ 17 دسمبر 2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پشاور میں وارسک روڈ پر آرمی پبلک سکول پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ‘ ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری پیغام میں کہا ہے کہ ٹی ٹی پی کے تربیت یافتہ اور جدید ہتھیاروں سے مسلح 6خود کش حملہ آور وں نے سکول پر حملہ میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ٹی ٹی پی ترجمان نے اس حملہ کو آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون کا بدلہ قرار دیا۔ خراسانی کے مطابق حملہ آوروں کو بلوغت تک پہنچنے والے بچوں کو نشانہ بنانے اور چھوٹے بچوں کو نقصان نہ پہنچانے کی ہدایات کے ساتھ بھیجا گیا تھا۔