امارات اسلامی افغانستان کی پشاور دھماکے کی مذمت

بدھ 17 دسمبر 2014 09:16

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔17دسمبر۔2014ء)امارت اسلامی افغانستان (افغان طالبان)کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان نے پاکستان کے صوبہ خیبرپشتونخواکے پشاورمیں ایک سکول پرحملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ بے گناہ انسانوں،بچوں اورعورتوں کاقتل غیراسلامی عمل ہے،انہوں نے غم کی اس گھڑی میں سوگوارخاندانوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ امارت اسلامیہ نے ہمیشہ بے گناہ لوگوں اوربچوں کے قتل کے واقعات کی مذمت کی ہے ،حال ہی میں افغانستان کے صوبہ پکتیکاکے علاقے یحی خیل میں کھیل کے میدان میں اورصوبہ ننگرہارکی ایک مسجدمیں بم دھماکوں کی مذمت کی تھی

متعلقہ عنوان :