آخر میں جن 23بچوں کو بچایا گیا وہ فرنیچر کے پیچھے باتھ روم اور روشن دانوں میں چھپے ہوئے تھے،عسکری ترجمان

بدھ 17 دسمبر 2014 09:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2014ء)آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آخر میں جن 23بچوں کو بچایا گیا وہ فرنیچر کے پیچھے باتھ روم اور روشن دانوں میں چھپے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

منگل کو پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے ان سے سوال کیا کہ بہت سے بچوں کے والدین اب بھی انہیں تلاش کر رہے ہیں اور انہیں معلومات نہیں مل رہیں تو ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ ان بچوں کا تعلق ان میں سے ہو جنہیں آخر میں بچایا گیا ہے،یہ23بچے تھے جو باتھ روم،فرنیچر اور روشن دانوں کے پیچھے چھپے ہوئے تھے