یسانحہ پشاور نے دل توڑ دیا، معصوم بچوں کا کیا قصور تھا،ملالہ یوسفزئی

بدھ 17 دسمبر 2014 09:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2014ء ) نوبل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسف زئی پشاور میں آرمی پبلک سکول پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے، اپنے ایک بیان میں ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ سانحہ پشاور نے دل توڑ کر رکھ دیا ہے، اسکول کے بچوں کی ہلاکت پر سوگوار ہوں، اسکول میں تعلیم حاصل کرتے بچوں کا کوئی قصور نہ تھا۔