پاک فوج بلوچستان کی ہرمشکل کودورکرنے کیلئے اپناکرداراداکرتی رہے گی،آرمی چیف ،بلوچستان کی سیاسی وعسکری قیادت صوبے میں قیام امن کویقینی بناکرترقی کی راہ پرگامزن اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے ملکرکوششیں کررہی ہیں، حب الوطنی اوریکجہتی سے نفرت اوردہشت کواستعمال کرنے والے مٹھی بھرلوگ بہت جلد اپنے انجام کوپہنچیں گے ،بلوچستان کی پسماندگی دو اورصوبے میں ترقی خوشحالی کانیادورشروع ہوگاآج بلوچستان کے بہادراورباہمت بیٹے مادروطن پرجانثارکرنے کاعزم اورعہد لیکراپنی پیشہ ورانہ زندگی کاآغاز کررہے ہیں پاک فوج بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کودورکرنے کیلئے اپناکرداراداکرتے ہوئے عوام کی مشکلات کوکم کرنے میں حکومت کابھرپورساتھ دے رہی ہے،کوئٹہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطا ب

بدھ 17 دسمبر 2014 08:52

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔17دسمبر۔2014ء )چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سیاسی اورعسکری لیڈرشپ صوبے میں قیام امن کویقینی بناکرترقی کی راہ پرگامزن کرنے اورعوام کی فلاح وبہبود کیلئے ملکرکوششیں کررہی ہیں پاک فوج بلوچستان کی ہرمشکل کودورکرنے کیلئے اپناکرداراداکرتی رہے گی حب الوطنی اوریکجہتی سے نفرت اوردہشت کواستعمال کرنے والے مٹھی بھرلوگ بہت جلد اپنے انجام کوپہنچیں گے اوربلوچستان کی پسماندگی دورہوگی اورصوبے میں ترقی خوشحالی کانیادورشروع ہوگاآج بلوچستان کے بہادراورباہمت بیٹے مادروطن پرجانثارکرنے کاعزم اورعہد لیکراپنی پیشہ ورانہ زندگی کاآغاز کررہے ہیں پاک فوج بلوچستان میں تعلیمی پسماندگی کودورکرنے کیلئے اپناکرداراداکرتے ہوئے عوام کی مشکلات کوکم کرنے میں حکومت کابھرپورساتھ دے رہی ہے ان خیالات کااظہار انہو ں نے منگل کو کوئٹہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ،سدرن کمانڈلیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ ،صوبائی وزراء ، سنیٹرز اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعد اد نے شرکت کی چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ آج کی اس تقریب کے موقع پربلوچستان کے غیوربھائیوں کے درمیان موجود ہونامیرے لئے باعث مسرت ہے میں وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کاشکریہ اداکرتاہوں جنہوں نے اپنی مصروفیات سے وقت نکال کراس تقریب میں شرکت کی میں پاس آؤٹ ہونے والے تمام ریکروٹس کوتہہ دل سے مبارک بادپیش کرتاہوں بلاشبہ آج کادن نہ صرف آپ کے لئے یادگارہے بلکہ ہمارے وطن عزیز پاکستان کے لئے بھی بڑی اہمیت کاحامل ہے کیونکہ آج بلوچستان کے بہادراورباہمت بیٹے مادروطن پرجان نثار کرنے کاعزم اورعہدلیے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کاآغاز کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ یقینا بلوچستان کاہرشہری پاکستان کی شان اورہمارافخرہے یہ امرہم سب کے لئے خوشی اوراطمینان کاباعث ہے کہ بلوچستان کی موجودہ حکومت صوبہ کی ترقی اورخوشحالی کے لئے تمام ترممکن اقدامات کررہی ہے اس کاوش میں پاک فوج حکومت بلوچستان کے ساتھ ہے اورامن وامان سمیت ترقی کے تمام شعبوں میں اپنابھرپورکرداراداکررہی ہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ معاشی اورسماجی نظام کی بہتری میں تعلیم کوکلید ی حیثیت حاصل ہے اس حقیقت کے پیش نظرپاکستان فوج بلوچستان میں تعلیم کے لئے کوشاں ہے آج پاکستان فوج کے زیرنگرانی سوئی ایجوکیشن سٹی میڈیکل انسٹیٹیوٹ اورمیکینکل انسٹیٹیوٹ کے علاوہ کئی سکولز اورکالجز کامیابی سے چل رہے ہیں جن سے 38,000 طلباء وطالبات زیورتعلیم سے مستفید ہورہے ہیں امن وامان کی بہتری حکومت بلوچستان کی اہم ترجیح ہے اوراس ضمن میں پاک فوج ،پولیس اوردیگرقانون نافذکرنے والے اداروں کی تربیت اوران کے استعدادکارکوبڑھانے کیلئے ہرممکن مدد فراہم کررہی ہے قانون نافذکرنے والے اداروں کوانٹیلی جنس ایجنسیز کابھرپورتعاون بھی حاصل ہے ۔

افواج پاکستان قومی یکجہتی کی علامت ہے اوراس کومدنظررکھتے ہوئے بلوچستان کے ہزاروں نوجوانوں کوبطورآفیسرز اورسولجرز پاک فوج میں شامل کیا گیا ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہ عمل جاری رہے گاانہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان کے نوجوان ملک کے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں رہیں گے یہاں یہ امر باعث مسرت ہے کہ بلوچستان کے ہر علاقے اور زبان بولنے والے لوگوں کی نمائندگی پاک فوج میں جاری ہے یہ تمام حقائق اس امر کی عکاسی کرتے ہیں کہ پاک فوج حقیقی طور پر آپ کی اپنی فوج ہے اور ہر مشکل وقت میں آپ ہمیں اپنے ساتھ پائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی ترقی ہم سب کی اولین ترجیح ہے ۔

آج الحمداللہ! ہمارے بلوچستان کے بھائیوں میں یہ احساس اور یقین پیدا ہوچکا ہے کہ ان کی خوشحالی کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے نئے ریکروٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل بلو چستان کی ترقی سے وابستہ ہے اور مجھے انتہائی خوشی ہے کہ بلوچستان کے عوام اس حقیقت کو جانتے ہوے تمام ملک دشمن عناصر کو مسترد کررہے ہیں مجھے یقین ہے کہ وہ دن دور نہیں کہ جب آپ کی حب الوطنی اور یکجہتی کی بدولت نفرت اور دہشت کو استعمال کرنے والے یہ مٹھی بھر لوگ اپنے انجام کو پہنچیں گے اور بلوچستان نہ صرف امن کا گہوارہ بلکہ ترقی وخوشحالی کی زندہ مثال ہوگاانہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے نہ صرف بلوچستان کے عوام کو بے پناہ صلاحیتوں سے نوازا ہے بلکہ اس خطہ ارض کو معدنی وسائل سے بھی مالا مال کیا ہے۔

انشاء اللہ آنے والے وقت میں وسائل آپ کی ترقی کے لیے نئی راہیں کھولیں گے اور آپ کی کامیابی پاکستان کی بہتری کا سبب بنے گی۔آپ کی چاک وچوبند ڈرل اور پر عزم چہرے اس بات کے عکاس ہے کہ آپ نے بہترین تربیت حاصل کی ہے ۔میں آپ کے والدین اور اساتذہ اور ان کے تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین اور مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس منزل تک پہنچنے میں آپ کی مدد اور ہنمائی فرمائی ۔چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ ہمیشہ بلوچستان اور پاکستان کی اعلیٰ روایات کے ضامن اور امین رہیں گے۔