تحریک انصاف کا اٹھارہ دسمبر کا احتجاج رکوانے کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی

منگل 16 دسمبر 2014 09:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)تحریک انصاف کا اٹھارہ دسمبر کا احتجاج رکوانے کے لیے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست بیرسٹر ظفر اللہ خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔ درخواست میں عمران خان، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موٴقف اختیار کیا کہ ملکی معیشت پہلے ہی تباہ ہو چکی ہے۔ احتجاج، جلسوں اور دھرنوں کی وجہ سے مزید نقصان ہو رہا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک بند کرنے کا اقدام غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ تمام سیاست دان احتجاج کو پارلیمنٹ تک محدود رکھیں۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ اٹھارہ دسمبر کا دھرنا رکوانے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں۔