عام انتخابات 2013 ء میں تاریخی دھاندلی ہو ئی جس کا پوری قوم انصاف مانگ رہی ہے، لاہور کے عوام نے مسلم لیگ نواز کے جعلی مینڈیٹ کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا،عمران خان،حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کردے تو پی ٹی آئی 18 دسمبر کو ملک بھر کی احتجاجی کال واپس لے سکتی ہے ۔ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 16 دسمبر 2014 09:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج لاہور کے عوام نے مسلم لیگ نواز کے جعلی مینڈیٹ کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنادیا ہے کہ عام انتخابات 2013 ء میں تاریخی دھاندلی ہو ئی جس کا پوری قوم انصاف مانگ رہی ہے۔ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اعلان کردے تو پی ٹی آئی 18 دسمبر کو ملک بھر کی احتجاجی کال واپس لے سکتی ہے ۔

حکومت دھاندلی کی تحقیقات کرانے میں سنجیدہ نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا لاہور کے عوام نے فیصلہ دے دیا ہے کہ مسلم لیگ نواز کے پاس 2013 ء کاانتخابی مینڈیٹ جعلی ہے ۔پاکستان تحریک انصاف اور پوری قوم عام انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات اور دھاندلی میں ملوث افراد کو قانون کے کہٹرے میں کھڑا دیکھنا چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا پی ٹی آئی حکومت کیساتھ مذاکرت کے لیے تیار ہے ۔ حکومت مذاکرت میں سنجیدہ ہے تو دھاندلی کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا فور ی اعلان کیا جائے ۔ عمران خان نے کہا حکومت آئند ہ گھنٹوں میں جوڈیشل کمیشن کا اعلان کردے تو پی ٹی آئی 18 دسمبر کو ملک بھر کی احتجاجی کال کو واپس لے سکتی ہے۔ ن لیگ کے درباری قوم کو گمراہ کررہے ہیں ۔پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ سنجیدہ مذاکرت کے لیے تیارہے ۔

حکومت نے پی ٹی آئی کے چیئرمین ،کے پی کے وزیر اعلی پرویز خٹک اور دیگر راہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیاہے ۔ ایک طرف مذاکرات تو دوسر ی طرف اشتہاری قرار دیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی پرامن احتجاج کا آئینی حق رکھتی ہے ۔ پی ٹی آئی نے کراچی میں پرامن احتجاج کیا جس سے کسی بھی قسم کا کوئی واقعہ رونمانہیں ہوا ۔ لاہور میں بھی مسلم لیگ نواز کے راہنماؤں نے فیصل آباد کے واقعہ کو دہرانے کی کوشش کی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔ انہوں نے کہا لاہور کے عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔ لاہور کے عوام نے مسلم لیگ نواز کے اقتدار کو مسترد کردیا ہے۔پی ٹی آئی دھاندلی کی تحقیقات ہونے تک اپنے احتجاج کو جاری رکھے گی اور حکومت کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں ۔