موٹرویزاورہائی ویزکی تعمیرتیز کرنے کیلئے اقدامات،وزیراعظم نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوڈی سنٹرلائزکرنے کی باضابطہ منظوری دیدی،چھٹی پر گئے ہوئے چوہدری خالد نسیم نے سیکرٹری این ایچ اے کا چارج سنبھال لیا ، نئے سیٹ اپ کے تحت این ایچ اے کے منصوبہ جات کی مانیٹرنگ ،نئی پالیسی اوردیگراختیارات صوبائی سطح پراین ایچ اے افسران کومنتقل ہوجائیں گے ،ذرائع

منگل 16 دسمبر 2014 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)موجودہ حکومت کے ملک میں موٹرویزاورہائی ویزکے منصوبوں کی ترجیحات کے پیش نظروزیراعظم میاں محمدنوازشریف نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کوڈی سنٹرلائزکرنے کی باضابطہ منظوری دیدی ہے ،جس کے بعداین ایچ اے کانیاتنظیمی ڈھانچہ تشکیل پاگیاہے جبکہ چیئرمین کی ہدایت پر چوہدری خالد نسیم نے سیکرٹری این ایچ اے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ قبل ازیں وہ چھٹی پر چلے گئے تھے۔

نئے سیٹ اپ کے تحت این ایچ اے کے منصوبہ جات کی مانیٹرنگ ،نئی پالیسی اوردیگراختیارات جومرکزمیں سینئرافسران کے پاس تھے ،وہ صوبائی سطح پراین ایچ اے افسران کومنتقل ہوجائیں گے ،نئی حکومتی پالیسی کے پیش نظراین ایچ اے میں جواہم تبدیلیاں رونماہوئی ہیں ان میں سے ایک چاروں صوبوں میں ممبران کی تعیناتی بھی شامل ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مجیب قادرجوکراچی ، لاہورموٹروے کے انتظامی امورکے انچارج تھے کوممبرسندھ تعینات کردیاگیاہے ۔

جبکہ ممبرکنسٹرکشن کے عہدہ پرکام کرنے والے سینئرافسریوسف علی خان کوممبرشمالی پنجاب تعینات کیاگیاہے ۔اس طرح التمش خان کوممبربلوچستان ،الیاس افضل کوممبرکے پی کے تعینات کیاگیاہے ،چوہدری خالدنسیم جنہوں نے دوسال کیلئے ایل پی آراپلائی کی ہوئی تھی اورچھٹی پرتھے نے چیئرمین کی ہدایت پراپنی چھٹی ختم کرکے سیکرٹری این ایچ اے کاچارج سنبھال لیاہے ۔

وزارت مواصلات کے ذرائع کے مطابق مرکزسے چاروں صوبوں میں بطورممبران تعینات کئے گئے افسران کے ساتھ ان کے متعلقہ سٹاف کوبھی ساتھ ہی تبدیل کردیاجائیگا،اس حوالے سے وزیراعظم نے چیئرمین این ایچ اے کوخصوصی ہدایات جاری کی ہیں کہ ہیڈکوارٹرمیں تعینات افسران وملازمین جہاں کاڈومیسائل رکھتے ہیں انہیں وہیں پرتعینات کیاجائے ۔این ایچ اے کی ڈی سنٹرلائزیشن کی منظوری کے بعدصوبائی سطح پرتعینات کئے گئے ممبران کوخصوصی ٹاسک دیاگیاہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں وزراء اعلیٰ اورگورنرکیساتھ محکمانہ روابط قائم کریں گے اورباہمی مشاورت سے منصوبوں کی تکمیل کیلئے محکمانہ امورکی انجام دہی میں خودمختارہوں گے

متعلقہ عنوان :