پاکستان اور ایران کا تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو تیزی سے فروغ دینے پر اتفاق ،سالانہ تجارتی حجم کو 5ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا، علی اوسط ہاشمی

منگل 16 دسمبر 2014 09:01

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)پاکستان اور ایران نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو تیزی سے فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے اور اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سالانہ تجارتی حجم کو 5ارب ڈالر تک لے جایا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنوب مشرقی سیستان اور بلوچستان کے گورنر جنرل علی اوسط ہاشمی نے زاہدان میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور پاکستان کی حکومتوں نے تجارت بڑھانے کا عزم کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام سے ملاقاتیں انتہائی مفید رہی ہیں اور ان ملاقاتوں میں چین کے تعاون سے ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کو مکمل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔پروگرام کے مطابق ایران پاکستان مشترکہ تجارتی کمیشن کا ساتواں اجلاس اس ہفتے تہران میں ہوگا جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر تجارت خرم دستگیر خان کریں گے،اس دورے میں ان کی اہم عہدیداروں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں ۔

متعلقہ عنوان :