کیا عمران خان ایسا پاکستان بنانے چلے ہیں کہ 4جانیں سیاست کی نذر ہوگئیں،پرویز رشید، پاکستان کے لوگوں نے عام انتخابات 2013ء میں فیصلہ دیا اور فیصل آباد کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کیا،ان کے کارکن ٹائیگرز نہیں بھیڑیے ہیں،جہانگیر ترین کو جہاز اڑانے کی اجازت ہے لیکن میٹروبس جس میں عام آدمی سفر کرتا ہے اس پر پتھراؤ کیا گیا،وزیراطلاعات کی پریس کانفرنس

منگل 16 دسمبر 2014 08:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ کیا عمران خان ایسا پاکستان بنانے چلے ہیں ،4جانیں سیاست کی نذر ہوگئیں،اس طرح فیصل آباد میں ایک شخص ٹائر جلاتے ہوئے جھلس گیا،ہم نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا اور صحافیوں پر حملے ہورہے ہیں۔ پاکستان کے لوگوں نے عام انتخابات 2013ء میں فیصلہ دیا اور فیصل آباد کے لوگوں نے عمران خان کو مسترد کیا،ان کے کارکن ٹائیگرز نہیں بھیڑیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے کام تو 13اگست سے شروع ہوگیا تھا۔جہانگیر ترین کو جہاز اڑانے کی اجازت ہے لیکن میٹروبس جس میں عام آدمی سفر کرتا ہے اس پر پتھراؤ کیا گیا۔پیر کو یہاں پی آئی ڈی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور فیصل آباد کے واقعے میں عمران خان ملوث ہیں،نئے پاکستان میں عمران خان ملوث ہیں،نئے پاکستان میں عمران خان کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں،خان صاحب ایسا موقع نہ دیں کہ میں ان کے بارے میں تلخ باتیں کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے عمران خان کا احتجاج کو مسترد کردیا ہے،پی ٹی آئی کو پاکستان کے دیگر شہروں نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام پی ٹی آئی کے خلاف نعرے بلند کر رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور آج سروس سے محروم تھا،ہم نے میٹروبس جیسی باعزت سواری دی،لاہور کا دکاندار زبردستی اپنا کاروبار بند نہیں کریں گے،حالانکہ آپ کے دوست تو سرمایہ کار ہیں آپ کے ارد گرد غریب لوگ نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی عوام کے سامنے بے نقاب ہوگئی ہے،ان کے کارکن ٹائیگرز نہیں بھیڑیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے کام تو 13اگست سے شروع ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے مذاکرات کیلئے کوئی شرط نہیں رکھی اور حکومت کی طرف سے لاہور میں احتجاج کو روکنے کیلئے کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین کو جہاز اڑانے کی اجازت ہے لیکن میٹروبس جس میں عام آدمی سفر کرتا ہے اس پر پتھراؤ کیا گیا۔عمران خان نے لاہور میں پرامن احتجاج کا وعدہ کیا تھا۔انہوں نے پہلے کی طرح پھر وعدہ خلافی کرکے معاہدے کی خلاف ورزی ہمیشہ کی طرح تمام وعدے توڑے ۔