دھرنوں اور احتجاج سے اب تک تحمل سے پیش آئے ہیں،چوہدری نثار،کوئی تحریک انصاف کی قیادت کو سمجھائے حد ہوگئی ،آج وزیراعظم کو اپنے نقطہ نگاہ سے آگاہ کروں گا، بیان

منگل 16 دسمبر 2014 08:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ دھرنوں اور احتجاج سے اب تک تحمل سے پیش آئے ہیں،کوئی تحریک انصاف کی قیادت کو سمجھائے حد ہوگئی ہے،آج وزیراعظم کو اپنے نقطہ نگاہ سے آگاہ کروں گا،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ دنیا کے کسی ملک میں عام شہریوں کی زندگی مفلوج نہیں کی جاسکتی،امن کے تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا ہوگا،پرامن شہریوں کو لاقانونیت کے حوالے نہیں کیا جاسکتا،تحریک انصاف کو اظہار رائے کی آزادی ہے تو شہریوں کو آمد ورفت کی بھی آزادی ہے،بیماروں کو ہسپتال جانے اور میڈیا کو اپنا کام کرنے کی آزادی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے حقوق کو پورا کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہوگا