داؤ د ابراہیم پاک افغان سرحد ی علاقوں میں پاکستانی خفیہ ایجنسی کی مدد سے نقل وحرکت کر رہا ہے،بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی ہرزہ سرائی

پیر 15 دسمبر 2014 07:55

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء )بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ خفیہ ایجنسیوں کو یقین ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤ د ابراہیم پاکستان اور افغانستان کے سرحد ی علاقوں میں نقل وحرکت کر رہا ہے جس کیلئے پاکستانی خفیہ ایجنسی اسکی مدد کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ اداروں کا کہنا ہے کہ انڈرورلد ڈان داؤد ابراہیم جواپنی شوخ طرز زندگی کے حوالے سے جانا جاتا تھا اب عمر سے متعلق مشکلات سے دوچار ہے اور وہ تقریبا گنجا ہوچکا ہے ۔

مرکزی ایجنسیوں کا دعویٰ ہے کہ داؤ د ابراہیم کیلئے کراچی اب اتنا محفوظ جگہ نہیں رہی اس لیے وہ ہر وقت نقل وحرکت میں رہتا ہے جس میں پاکستانی خفیہ ایجنسی اسکی مدد کرتی ہے اور داؤد ابراہیم کے ساتھ اسکا قریبی ساتھی چھوٹا شکیل ہر وقت موجو درہتا ہے ۔بھارت کا ماننا ہے کہ 1993 میں ممبئی حملوں کا منصوبہ ساز ہے اور اسکے علاوہ وہ قتل ،بھتہ خوری سمیت دیگر واقعات میں مطلوب ہے ۔