جان کیری آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں، جین ساکی، دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے وزارتی سیشن کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

پیر 15 دسمبر 2014 07:53

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء)امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری آئندہ سال پاکستان کے دورے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے وزارتی سیشن کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔ واشنگٹن میں محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ وزیرخارجہ جان کیری آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں دورے کی تاریخیں سامنے آجائیں گی۔ دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکا کے نائب خصوصی نمائندے جیریٹ بلانک کا کہنا ہے کہ امریکا اور پاکستان آئندہ سال کے شروع میں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے وزارتی سیشن کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاک امریکا تعاون نہ صرف افغانستان سے انخلا کے بعد بھی جاری رہے گا بلکہ اس میں مزید اضافہ ہوگا۔