حکومت نے افغانستان کو پاکستانی جیلوں میں قید طالبان تک رسائی کا سگنل دے دیا،رواں ہفتے پیشرفت کا امکان، افغانستان 23 اہم طالبان کمانڈرز تک براہ راست رسائی کا خواہاں ہے، ذرائع

پیر 15 دسمبر 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء) حکومت نے افغانستان کو پاکستانی جیلوں میں قید طالبان تک رسائی دینے کا عندیہ دے دیا۔ رواں ہفتے اس حوالے سے پیشرفت کا امکان ہے‘ افغانستان 23 اہم طالبان کمانڈرز تک براہ راست رسائی کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افغان انٹیلی جنسی اور سکیورٹی اداروں کو غیر مشروط طور پر پاکستان میں قید طالبان تک رسائی دی جائے۔

ان طالبان راہنماؤں میں طالبان کے امیر ملا عمر کے نائب اور افغانستان کے سابق وزیر دفاع ملا عبدالغنی برادر سمیت دیگر راہنماء شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان تک رسائی دینے سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان اعتماد کی نئی فضاء پید اہوگی جو مستقبل میں اہم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :