آئی ڈی پیز نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا، ملاقات نہ ہوئی تو پھر ڈی چوک میں دھرنا دیں گے، ذرائع

پیر 15 دسمبر 2014 07:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء)شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب کے باعث بے گھر ہونیوالے آئی ڈی پیز نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے وقت مانگ لیا‘ ملاقات نہ ہوئی تو پھر ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ محسود قبیلے نے گذشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان‘ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن‘ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی اور قومی وطن پارٹی کے آفتاب احمد خان شیرپاؤ پر واضح کیا کہ آئی ڈی پیز کے مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے ملاقات کرائی جائے یا پھر ہمارے ساتھ ڈی چوک پر دھرنا دیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے گذشتہ دنوں اسفند یار ولی کے گھر میں جرگہ کیا اور مولانا فضل الرحمان سے کا کہ آپ وزیراعظم سے ملاقات کریں اور انہیں مسائل سے آگاہ کریں جس پر مولانا فضل الرحمن کی لندن روانگی سے قبل وزیراعظم سے ملاقات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :