عمران خان اور تحریک انصاف کو طالبان کی جانب سے خطرہ ، وارننگ جاری

پیر 15 دسمبر 2014 07:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء) سیکورٹی اداروں نے قائد تحریک انصاف اور دیگر اہم رہنما ؤں پر طالبان کی جانب سے دہشت گردی کے خطرے کا اظہار کر تے ہوئے عمران خان اور دیگر راہنماؤں کو بلٹ پروف گاڑی ، جیکٹ اور روسٹرم کا استعمال کر نے کا مشورہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت کو طالبان کی طرف سے خطرہ ہے ، بلٹ پروف گاڑی ، جیکٹ اور روسٹرم استعمال کریں ، پولیس نے تھریٹ ایڈوائزری جاری کر دی ۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی اداروں نے اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ موجودہ ملکی حالات میں ان کی جان کو خطرہ ہے اور انہیں اپنے علاوہ اپنی جماعت کے دیگر کارکنوں کو بھی محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی اقدامات کرنا ہوں گے ۔