تحریک انصاف،حکومت مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات ، باضابطہ مذاکرات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے،اگلامرحلہ منگل کے رو زہوگا، اسحاق ڈار ،حکومتی کمیٹی کے ساتھ سنجیدہ اورخوشگوارمذاکرات کاعمل ہواہے ،اب بھی پی ٹی آئی تعاون کیلئے تیارہے،جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

پیر 15 دسمبر 2014 07:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔15دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف اورحکومتی کمیٹیوں کے درمیان اتوارکے روزمذاکرات کے حوالے سے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل جہانگیرخان ترین کے گھرپرملاقات ہوئی ،حکومتی کمیٹی کے رکن وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراوروفاقی وزیراحسن اقبال اورپاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسدعمراورجہانگیرخان ترین مذاکرات میں شریک تھے ۔

ملاقات کے بعدمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے اورمذاکرات کااگلامرحلہ منگل کے روزشام کے وقت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی کے ساتھ حتمی مذاکرات کئے جائیں اوردھرنے بھی مذاکرات کے ذریعے ختم کرائے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ساتھ معلومات کاتبادلہ کیاگیاہے اورپی ٹی آئی کاایم اویوبھی دیاگیاہے ،حکومت چاہتی ہے کہ دھرنے مذاکرات سے ختم کئے جائیں کیونکہ دھرنے سے پاکستان کی معیشت کونقصان ہورہاہے ،اورپوری قوم بھی تذبذب کاشکارہے ۔

اس موقع پرجہانگیرخان ترین نے کہاکہ حکومت کی طرف سے بنائی گئی کمیٹی کے ارکان کے ساتھ آج سنجیدہ اورخوشگوارمذاکرات کاعمل ہواہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے بہت سی باتوں پرپہلے اتفاق ہوگیاتھااوراب بھی پی ٹی آئی تعاون کیلئے تیارہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی پرامن احتجاج کریگی اورجوڈیشل کمیشن بننے کے بعددھرناختم کردیاجائیگا۔

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاکہ حکومت چاہتی ہے کہ پی ٹی آئی لاہورمیں پرامن احتجاج کرے ،بدقسمتی کے ساتھ فیصل آبادمیں واقع رونماہوا،مسلم لیگ ن کی قیادت نے اپنے کارکنوں کواحکامات جاری کئے ہیں کہ پی ٹی آئی کے پرامن دھرنے اوراحتجاج میں رکاوٹ پیدانہ کی جائے ۔حکومت چاہتی ہے کہ آج اوربعدہونے والے جلسے بھی پی ٹی آئی موٴخرکردیتی لیکن وہ نہ ہوسکا