حکومت نے ترقیاتی پروگرام کیلئے118 ارب روپے سے زائد رقم جاری کردی ، ریلوے ڈویژن کے لئے پندرہ ارب انیس کروڑ ساٹھ لاکھ ر،کابینہ ڈویژن کے لئے ایک ارب پچیس کروڑ نوے لاکھ روپے جاری

اتوار 14 دسمبر 2014 09:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء ) حکومت نے رواں مالی سال کے دوران سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف منصوبوں کے لئے ایک سو اٹھارہ ارب روپے سے زائد رقم جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی اور ترقی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعدادو شمار کے مطابق پاکستان ایٹمی توانائی کمیشن کے مختلف منصوبوں کے لئے تئیس ارب تہترکروڑ ساٹھ لاکھ روپے سے زائد رقم جاری کی گئی۔اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے لئے سات ارب انہتر کروڑ تیس لاکھ روپے جبکہ پانی و بجلی ڈویژن کیلئے دس ارب روپے سے زائدرقم مختص کی گئی۔حکومت نے ریلوے ڈویژن کے لئے پندرہ ارب انیس کروڑ ساٹھ لاکھ روپے اور کابینہ ڈویژن کے لئے ایک ارب پچیس کروڑ نوے لاکھ روپے جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :