بھارتی وزراء کے بیانات بے بنیاد، کسی کو پاکستان کے دفاع بارے غلط فہمی نہیں ہو نی چاہیے،دفتر خارجہ، بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات خطے میں کشیدگی کا باعث، قیام امن کے لیے نقصان دہ ہیں، ترجمان

اتوار 14 دسمبر 2014 09:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء ) دفتر خارجہ نے بھارتی وزراء کی جانب سے پاکستان پر بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے اقدامات خطے میں امن کے قیام میں معاون ثابت نہیں ہوں گے، کسی کو پاکستان کے اپنے دفاع اور بیرونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بھارتی وزراء کے حالیہ بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات خطے میں کشیدگی کا باعث اور قیام امن کے حوالے سے جاری کوششوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پورے خطے میں قیام امن کا خواہاں اور اس حوالے سے اپنی بے لوث کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اس کا ہر گز یہ مطلب نہیں کہ امن کی خواہش کو کوئی بھی ملک ہماری کمزوری سمجھ بیٹھے ، وطن عزیز کا دفاع ناقابل تسخیر ہے بیرونی جارہیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیتوں کا حامل ہے بھارت سمیت کسی کو بھی کسی قسم کا شک اور غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :