انا ء کی نہیں ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں، خواجہ محمد آصف، ملک کی خاطر وزیراعظم عمران خان کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں، رواں ماہ کے آخر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کریں گے، سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 14 دسمبر 2014 09:06

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء) وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ انا ء کی نہیں ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں‘ ملک کی خاطر وزیراعظم عمران خان کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افراد نہیں قوموں کی اہمیت ہوتی ہے۔ ملک قائم رہنا چاہئے لوگ اور حکومتیں تو آتی جاتی رہتی ہیں۔ ہم اناء کی نہیں ملکی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ملکی مفاد کی خاطر وزیراعظم میاں نواز شریف عمران خان کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رواں ماہ کے آخر میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کریں گے۔