عمران خان کی کراچی میں آنکھیں چرانے لاہور میں دکھانے کی پالیسی ہے ، پارلیمنٹ پر حملے کے ذمہ دار امن کے دعوے کرتے ہیں ،پرویز رشید

اتوار 14 دسمبر 2014 09:05

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی کراچی میں آنکھیں چرانے لاہور میں دکھانے کی پالیسی ہے ، پارلیمنٹ پر حملے کے ذمہ دار امن کے دعوے کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نواز جمہوریت جمہوریت پسند رویہ رکھتی ہے پاکستان کا ہر شہری عمرانی گلوؤں کا صحافیوں پر حملے کا چشم دید گواہ ہے وزیراعظم میاں نواز شریف پر بہتان بے معنی ہیں وزیراعظم نے عمران کی منفی سیاست کو گزشتہ چھ ماہ سے تحمل سے برداشت کیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اہل صحافت پر لگائے جانے والے الزامات پر معافی بھی مانگی خان صاحب کی معافی مانگنے سے ان کے کارکن حملے کرنا روک دینگے ۔