حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کااگلادور آج ہوگا،باقاعدہ مذاکراتی عمل منگل سے شروع ہوگا

اتوار 14 دسمبر 2014 09:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء)حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کااگلادور آج اتوارکوہوگا،شاہ محمودقریشی مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی ترجمان کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کااگلادوراتوارکوہوگااورباقاعدہ مذاکراتی عمل منگل سے شروع ہوگا۔اتوارکوہونے والے مذاکرات میں شاہ محمودقریشی مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہوں گے ۔اتوارکے روزاحسن اقبال اوراسدعمرکی ملاقات ہوگی اورمذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔منگل کوشاہ محمودقریشی اوراسحاق ڈارکی موجودگی میں مذاکرات ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :