تحریک انصاف کا 15 دسمبر کو لاہور میں احتجاج، 16 مقامات کا انتخاب،عمران خان لاہور بند کرنے کے دوران چھ سے زائد مقامات کا دورہ کریں گے، کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے

اتوار 14 دسمبر 2014 09:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔14دسمبر۔2014ء )تحریک انصاف نے 15 دسمبر کو لاہور بند کرنے کے لیے 16 مقامات کا انتخاب کر لیا۔ عمران خان لاہور بند کرنے کے دوران چھ سے زائد مقامات کا دورہ کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے لاہور کے سولہ مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے جہاں کارکن احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان لاہور بند کرنے کے دوران چھ سے زائد مقامات کا دورہ کریں گے جہاں وہ کارکنوں سے خطاب بھی کریں گے۔

تحریک انصاف نے جن مقامات کا انتخابات کیا ہے ان میں شاہدرہ، بھاٹی چوک شاہ عالم سرکلر روڈ ، پی ایم جی چوک، بابو صابو ، مال روڈ ، جی ٹی روڈ، شالا مار، مغلپورہ ، بھٹہ چوک ،لبرٹی مارکیٹ، اکبر چوک ، ٹھوکر نیاز بیگ ،چونگی امرسدھو ، جوڑے پل ،بھکیوال موڑ، مزنگ چونگی اور ہائیکورٹ چوک شامل ہیں۔