ثانیہ مرزا اور شعیب ملک میں دوریاں بڑھنے لگیں

ہفتہ 13 دسمبر 2014 09:00

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء )بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور انکے شوہر و سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک کے مابین ازدواجی تعلقات مصیبت میں ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ اور شعیب کی شاد ی اس وقت برے دور سے گزر رہی ہے اور ثانیہ نے اپنے میچز کے دوران شادی کی انگوٹھی کی بجائے کوئی اور انگوٹھی پہننا شروع کر دی ہے ۔

ثانیہ مرزا آج کل بالی ووڈ اداکار رانا کے بہت قریب ہیں تاہم ان کے والد عمران مرزا اس قسم کی افواہوں کو مستر د کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے مابین تعلقات میں سرد مہری کی افواہوں کو اس وقت تقویت ملی جب ثانیہ مرزا نے اقوام متحدہ کی جانب سے خیر سگالی کا سفیر مقرر کیے جانے پر اپنے والدین اور عزیزو اقارب کو اپنے لیے خاص قرار دیا تاہم حیرت انگیز طور پر اس لسٹ میں شعیب ملک کا نام کہیں شامل نہیں تھا ۔

اس سے قبل بھی میڈیا میں دونوں سٹارز کے تعلقات کے بارے میں افواہیں گرم تھیں تاہم ثانیہ مرزا نے سیالکوٹ آکر اپنے سسرال میں ایک ہفتہ گزارنے کے بعد ایسی افواہوں کو مسترد کر دیا تھا جبکہ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ان کا اپنی اہلیہ کے ساتھ کوئی جھگڑا نہیں ہے ، ایسی خبریں صرف میڈیا میں سننے کو ملتی ہیں ۔