پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، ایشیائی بینک پاکستان کو ٹرانسمیشن لائنز کی بہتری کیلئے 24 کروڑ 80لاکھ ڈالر فراہم کریگا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:58

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء ) پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ، ایشیائی بینک پاکستان کو ٹرانسمیشن لائنز کی بہتری کیلئے 24 کروڑ 80لاکھ ڈالر فراہم کریگا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان میں بجلی کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے پاکستان کو 24کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کرے گا جبکہ مجموعی طور پر پاکستان کو 80 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا پاکستان کے سلیم سیٹھی اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ہیڈ نے معاہدے پردستخط کردیئے پاکستان معاہدے کے مطابق ملنے والی رقم سے ٹرانسمیشن لائنز کی خرابی کو پورا اور نقصانات کو کم کرے گا۔

یہ قرضہ ایم ایم ایف ٹرانسمیشن پروگرام کی آخری قسط ہے جس کے تحت ڈی آئی خان ، نوشہرہ ، لالیاں اور چکدرہ میں 220 کلو واٹ کے چار نئے گرڈسٹیشن قائم کئے جائینگے اس سے گدو پاور پلانٹ سے 747 میگا واٹ بجلی کی ترسیل کے لیے 500کلو واٹ کی ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر کی جائے گی اکنامک ڈویژن آفیر کے سیکرٹری محمد سلیم سیٹھی نے جامشورو کول پاور منصوبے اور توانائی سیکٹر کے بجٹری سپورٹ پروگرام کے لئے ایم ایف ایف کے تحت سمارٹ میٹرنگ سسٹم کے لیے 990 ملین ڈالر کی امداد کی تعریف کی ۔

(جاری ہے)

اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر ورنر دی پاک نے اس موقع پر ا ے ڈی بی کی طرف سے پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کی یقین دہانی کرائی یہ پرگرام اکتیس دسمبر 2016ء تک ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :