حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کااگلادورکل ہوگا،حکومتی ٹیم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ، پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ مسودہ بھی حوالے کیاجائے گا

ہفتہ 13 دسمبر 2014 08:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13دسمبر۔2014ء)حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کااگلادوراتوارکوہوگا،شاہ محمودقریشی مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہوں گے ۔تحریک انصاف کی ترجمان کے مطابق حکومت کے ساتھ مذاکرات کااگلادوراتوارکوہوگااورباقاعدہ مذاکراتی عمل منگل سے شروع ہوگا۔اتوارکوہونے والے مذاکرات میں شاہ محمودقریشی مصروفیت کے باعث شریک نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اتوارکے روزاحسن اقبال اوراسدعمرکی ملاقات ہوگی اورمذاکراتی عمل آگے بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ۔منگل کوشاہ محمودقریشی اوراسحاق ڈارکی موجودگی میں مذاکرات ہوں گے ۔ادھرحکومتی ٹیم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے لیے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست کی جائے گی ۔ مسودہ بھی حوالے کیاجائے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومتی مذاکراتی ٹیم تحریک انصاف سے مذاکرات میں مسودہ حوالے کرے گی جس میں تجویز دی گئی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کسی بھی ایجنسی سے معاونت حاصل کرسکے گا حکومتی ٹیم مذاکرات کے دوران تحریک انصاف سے احتجاج ختم کرنے کی درخواست بھی کرے گی ۔